وزیراعظم سردار تنویر الیاس الزامات ثابت کریں، اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجاؤں گا ، چوہدری لطیف اکبر کا چیلنج

مظفرآباد (آئی اے اعوان) قائد حزب اختلاف سینئر پارلیمنٹرین سابق صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے چیلنج دیا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس الزامات ثابت کریں، اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجاؤں گا ، 30کروڑ روپے خرچ کرکے بھی پی ٹی آئی مظفرآباد میں عمران خان کا جلسہ کامیاب کرانے میں ناکام رہی،جلسہ کی ناکامی عمران خان اور آزادکشمیر میں مسلط کردہ تنویر الیاس کی حکومت کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے،

وزراء کو لوگ اکٹھے کرنے کے لیے 30،30لاکھ جبکہ ٹکٹ ہولڈر کو 25،25لاکھ روپے دئیے گےمرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے چوہدری لطیف اکبر نے چیلنج کیا کہ تنویر الیاس خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات ثابت ہوئے تو اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کروادی ہے وزیراعظم نے معافی نہ مانگی گی تو ریاست گیر احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ شیخ رشید اگر کوہالہ کے راستے واپس جاتا تو کارکنان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے خلاف ہرزہ سرائی پر اسے گندے انڈے مارتے تاہم وہ ہیلی کاپٹر پر واپس چلا گیا دوبارہ جب بھی کشمیر آیا اس کے خلاف احتجاج کریں گے

پیپلزپارٹی دو اکتوبر کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرئے گی پریس کانفرنس کے دوران ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،مرکزی نائب صدر مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ،سردار مبارک حیدر، مختار عباسی ضلعی صدر سید علی نقوی،شوکت جاوید میر اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،تاریخ میں پہلی دفع پی ٹی آئی کے حکومت اور حکمران جماعت نے اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کیا۔30کروڑ روپے خرچ کرکے عمران خان کا جلسہ کرواکر عمران خان کا عتماد حاصل کرنے میں بھی تنویر الیاس کامیاب نہیں ہوسکا،

یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ یہ گراؤنڈ صرف پیپلزپارٹی ہی بھر سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جلسی میں 85فیصد لوگ مظفرآباد سے باہر کے تھے،14فیصد شہر سے باہر کے اور شہر کے صرف1فیصد لوگ ہونگے،

انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ایم ڈی اے،پی ڈبلیو ڈی،میونسپل کارپوریشن،جنگلات کی سرکاری گاڑیاں اور دیگر وسائل کا استعمال کیا گیا،بیس کیمپ میں شیخ رشید جیسے بدتہذیب آدمی کو لاکر ریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گی۔انہوں نے کہا کہ میرے اور زکوٰۃ کا الزام عائد کیا گیا اگر 1روپیہ بھی ثابت ہو جائے استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ایسی مردم شماری کے اعداد وشمار پر حلقہ بندیاں کی گئیں جو نوٹیفائیڈ بھی نہیں ہے،

لہذا شیڈول جاری ہونے سے قبل معاملات کو درست کرنے کی ضرورت ہے جیسے بھی حالات ہوں پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی۔دوسری جماعت سے اتحاد تو نہیں تاہم سیٹ ایڈجسمنٹ ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد نہ تھی جب تنویر الیاس وزیراعظم بنا اس لیے ہم نے امیدوار نہیں لایا،اس موقع پر لطیف اکبر اور بازل علی نقوی نے کہا کہ پیر چناسی کی زمین پر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close