نیویارک، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات، کشمیر رابطہ گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا مؤقف بھر پور انداز میں پیش کیا ہے

نیویارک ( پی این آئی) اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ سے نیو یارک میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہم مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے ہر فورم پر بھرپور انداز میں آواز بلند کریں گے۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب سے اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا ہے انہوں نے مسئلہ کشمیرکے حل اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ہر فورم پر موثر انداز میں کوششیں کی ہیں اسی طرح انہوں نے مجھے بھی ہر فورم پر بلایا ہے چاہے وہ اسلام آباد میں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس ہو، کشمیر کنٹیکٹ گروپ ہو مجھے بھرپور انداز میں ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کا موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا۔ اسی طرح میں نیاسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹر ی جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کی خصوصی دعوت پر اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر جدہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر بھی موثر انداز میں کشمیری عوام کی نمائندگی کی جس پر میں اسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا انتہائی مشکور ہوں۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نیاسلامی رابطہ تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کو آزادکشمیر کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی آزادکشمیر کا دورہ کریں گے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں