کوہالہ، گندے انڈے، ٹماٹر لے کر پیپلز پارٹی کے کارکن انتظار کرتے رہ گئے، شیخ رشید چکمہ دے کر راولپنڈی نکل گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بلاول بھٹو زرداری کو دل کاجانی اور بلورانی کہنے والے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پیپلزپارٹی پارٹی کے کارکنوں کو جل دیکر خیبر پختونخواہ کے راستے راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

پیپلزپارٹی کے کارکن کوہالہ روڈ پرگندے انڈے اور ٹماٹر لیکر شیخ رشید کا انتظار کرتے رہے گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے راہنما اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو مظفرآباد میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو دل کا جانی اور بلو رانی کہنا منگا پڑا پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر اور قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے شیخ رشید احمد کو چیلنج کیا تھا کہ وہ کوہالہ کے راستے واپس جاکر دکھائیں پیپلزپارٹی کے کارکن کوہالہ روڈ پر شیخ رشید پر گندے انڈے اور ٹماٹر پھیکیں گے یونیورسٹی کالج گراونڈ مظفرآباد میں عمران خان کا جلسہ ختم ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن چھترکلاس اور کوہالہ کے مقام پر گندےانڈے اور ٹماٹر لیکر شام چھ بجے تک شیخ رشید کا انتظار کرتے رہے لیکن شیخ رشید راستہ بدل خیبر پختونخواہ کے راستے راولپنڈی روانہ ہوگئے قائد حزب چوہدری لطیف اکبر نے بتایا کہ ہمارے کارکن شیخ رشید کا انتظار کرتے رہے مگر وہ راستہ بدل کر فرار گئے۔

شیخ رشید عرف شیدا ٹلی کا انڈوں ٹماٹروں سے استقبال کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان تیار۔شیخ رشید کو خبر ملتے ہی مظفرآباد جلسہ گاہ کے پچھلے گیٹ سے بذریعہ ہیلی فرار۔چھتر کلاس کے مقام پر راجہ فاروق خان ۔راجہ اشتیاق خان۔راجہ حنیف خان۔ سردار عظیم خان۔سید زولفقار شاہ۔سید عابد شاہ۔ راجہ عدیل خان راجہ فہد خان۔چوہدری ظہیر۔راجہ اظہر بشیر۔راجہ ظفر خان اقبال۔راجہ یاسر خان۔راجہ بشیر خان چوہدری واجد۔راجہ کاشف خان۔راجہ واجد ڈنہ۔جواد نصیر مہران ریاض و دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close