مظفر آباد، عمران خان کا جلسہ، میونسپل کارپوریشن کی حدود میں قائم نجی و سرکاری ادارے بند کر دیئے گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم پاکستان عمران کے جلسہ کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں قائم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایکح حکم کے مظفرآباد 29 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام یونیورسٹی کالج گراونڈ میں جلسہ منعقد ہورہا ہےجس میں پورے آزادکشمیر سے عوام الناس کی شرکت متوقع ہے ۔ٹریفک مسائل اور سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی بند رہیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close