اسلام آباد (پی آئی ڈی) سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی امین گنڈاپور مظفرآباد پہنچ گئے جہاں سابق وفاقی وزیر کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں و کارکنان کی جانب سے پرتباک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور علی امین گنڈاپور کے مابین اہم ملاقات بھی ہوئی ہے
جس میں سابق وزیر اعظم و چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 29 ستمبر کو مظفرآباد دورے اور جلسہ عام سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم آزادجموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ خطہ کشمیر میں محسن کشمیر عمران خان کی آمد تمام کشمیریوں کے لیے اہم ہے۔ سیز فائر لائن کی دونوں طرف موجود کشمیری منتظر ہیں کہ پاکستان کا سب سے نامور اور موثر سیاسی لیڈر مظفرآباد میں کھڑے ہو کر بھارت اور عالمی بذادری کو کیا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پی ٹی آئی حکومت عوامی امنگوں کے مطابق کام کر رہی لیکن اسلام آباد پر مسلط پی ڈی ایم کی حکومت ہمارے اربوں روپے کے فنڈز روکے ہوئے ہے۔ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چئیرمین عمران خان کا دورہ مظفرآباد بہت اہم ہے کیونکہ اس وقت ملک کی سیاست فیصلہ کن مراحل میں ہے۔اس موقع پر وزراء حکومت عبدالماجد خان،دیوان علی چغتائی، اکمل سرگالہ،ڈپٹی سپیکر اسمبلی چوہدری ریاض گجر، جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر، مرکزی نوجوان رہنما سید وارث گیلانی، صدر یوتھ ونگ و معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض و دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں