چیئرمین تحریک انصاف عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں، جمعیت علماء جموں و کشمیر مولانا امتیاز صدیقی اور آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام کے قائدین کی وزیر اعظم سردار تنویر الیاس سے ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں کشمیر و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر مولانا امتیاز صدیقی اور آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا محمودالحسن اشرف کی قیادت میں جید علماء کرام کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں

جنہوں نے عالمی فورم پر اسلامو فوبیا کا مقدمہ لڑا اور دنیا کو یہ باور کروایا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا تاکہ نوجوان نسل کو سیرت النبی کی تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔آزاد حکومت نے بھی اتھارٹی بنائی۔ اس موقع پر علماء کرام نے متفقہ طور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی مظفرآباد آمد کے موقع پر جلسہ عام میں بھرپور شرکت و استقبال کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان کو جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیر برائے مذہبی امور حافظ حامد رضا، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور، جنرل سیکرٹری و چیئرمین عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ سردار افتخار رشید بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close