مظفر آباد، یونیورسٹی گراؤنڈ میں عمران خان کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس، کابینہ اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پرجوش استقبال کریں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ کپتان آج جمعرات کے روز سہ پہر دو بجے مظفرآبادیونیورسٹی گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان مظفرآباد میں خطاب کریں گے ۔ جلسے کے لیے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں سٹیج سج گیا ۔

منتظمین کا دعویٰ ہے کہ خان تاریخ ساز جلسہ سے خطاب کے دوران کنٹرول لائن کی دوسری جانب مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے تاریخی پیغام دیں گے ۔

مظفرآباد پہنچنے پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنی کابینہ اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ انکا پرجوش استقبال کریں گے جلسہ سے خطاب کے بعد عمران خان سےآزادکشمیر کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کےاراکین کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close