اسلام آباد (پی آی ڈی) آزادکشمیر کی ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء نے کہا ہے کہ آزادکشمیر سیاحوں کے لیے کسی جنت سے کم خطہ نہیں ہے۔ حکومت آزادکشمیر سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں مزید سیاحتی مقامات کو ایکسپلور کیا جا رہا ہے۔ آزادکشمیر میں ایکو ٹورازم اور مذہبی سیاحت کا بھی وسیع پوٹینشل موجود ہے جس سے استفادہ کر کے ہم ریاست کو معاشی طور پر مستحکم کریں گے۔
سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے کل لیے پبلک پرایویٹ پاٹنرشپ کے تحت کام کریں گے اور سیاحت مقامات کے قریب رہنے والوں کو آگاہی اور تربیت دے کر انکو روزگار فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم سیاحت کے موقع پر منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سیاحت نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبہ میں وسیع پوٹینشل ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس اور وزیر سیاحت سردار فہیم اختر ربانی سیاحت کے شعبہ کی ترقی کے لیے ایک انقلابی ویژن رکھتے ہیں۔ سیاحت کی ترقی سے آزادکشمیر معاشی خودکفالت کی جانب گامزن ہوگااور لوگوں کومقامی سطح پر روزگار کے مواقع میسر آہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارے اس پوٹینشش کو اجاگر کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس طرح آہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیے سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کو یقینی بنانے اور سہولیات میں بہتری کے لیے جامع حکمت عملی سے کام کر رہے ہیں آنے والے دنوں میں آزادکشمیر کے اندر سیاحت کے شعبہ میں بہتری نظر آئے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں