خواتین کی بڑی تعداد 29 ستمبر کے جلسہ میں شرکت کرے گی، آزاد کشمیر کی خواتین پرجوش ہیں، پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی

مظفرآباد (پی آی ڈی) آزادکشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود وترقی نسواں، صدر تحریک انصاف خواتین ونگ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد 29ستمبر کے جلسہ میں شرکت کرے گی۔ آزادکشمیر بھر کی خواتین اپنے محبوب قائد امیدکشمیر اور سفیر کشمیر کو ویلکم کریں گی۔ آزادکشمیر بھر کی خواتین میں جلسہ کے حوالہ سے جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ عمران خان دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز یہاں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے 29ستمبر مظفرآباد جلسہ کے حوالہ سے خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا مظفرآباد جلسہ یہ پیغام ہو گا کہ کشمیری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جلسہ کے حوالہ سے خواتین کی موبلایزیشن، کوآرڈینیشن، سیکورٹی اور سوشل میڈیا کی ٹیمیں بھرپور انداز میں کام کریں اور جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close