مظفرآباد (آئی اے اعوان) لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کے خلاف آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کی قیادت میں مظاہرین نے مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے غیر شائستہ رویہ کی مذمت کی مظاہرین نے سے خطاب کرتے سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فرسودہ اور بے ھودہ کلچر کو فروغ دینے کی کسی ساز کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ۔
آزاد کشمیر کی پاک دھرتی پر ایسے بدتمیز بدزبان اور چرب زبانی کی گفتگو کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے انھوں نےکہا کہ ھمارے لیڈر نواز شریف نے ھمشیہ رواداری اور مروت کی سیاست کو فروغ دیا مگر عمران خان بے ھودہ کلچر کو پروموٹ کرنا چاھتا مسلم لیگ ایسے عناصر کو لگام ڈالنا جانتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے فرسدوہ نظام نے ھمشیہ عورت کو ڈھال بنانے کی کوشش کی انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر شائستہ کلچر کی وجہ سے چادر چار دیواری کا تقدس پامال ھو رھا ھے اگر یہ سلسلہ جاری رھا تو پی ٹی آئی کو اس کے سگین نتائج بھگتنے پڑیںگے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں