نواز شریف کو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، اسحٰق ڈار کی واپسی اسی کی ایک کڑی ہے، مشتاق منہاس

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سینیٹر اسحق ڈار کا وطن واپسی کا خیر مقدم کیا ہے ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اسحق ڈار کی واپسی اسی کی ایک کڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اسحق ڈار سے بہت امیدیں ہیں ،انہوں نے پہلے بھی پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنایا تھا اب بھی وہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی معیشت کو مضبوط بنا کر پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار کی معیشت کی شعبے میں ایکسپرٹیز ہیں انہیں معلوم ہے کہ کون سے اقدامات کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سب مل کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں یہ وقت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا نہیں ہے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے اس لئے ملکر ہی اسے درست سمت میں گامزن کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close