مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے نے اسمبلی کا اجلاس طلب کی کیلئے عبوری آئین 1974 کی کے آرٹیکل 27 ذیلی آرٹیکل 4 کے تحت سپیکر کو حاصل اختیار پر عملدرآمد کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن نے اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا رکھی تھی
آزادکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی جانب سے قائد حزب اختلاف چوہدری لطف اکبر کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کے حوالے سے تین اکتوبر کوہونے والے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
آزاد کشمیر کی سڑکوں،بازاروں اور چوکوں اور چوراہوں میں سیاسی کشیدگی کے نتیجہ ایوان کا ماحول مزید تلخ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں