مظفرآباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے۔صرف مظفرآباد ڈویژن میں 3300 مرد وخواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایت پر صرف مظفرآباد ڈویژن میں 3300 لوگوں کے روزگار کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔
حکومتی ادارے ٹیوٹا میں دو سو (200) خواتین کو فی الفور انسٹرکٹر بھرتی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے پچیس سو (2500) خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح وزیر اعظم کی ہدایت پر 600 افراد کے روزگار کیلئے پٹہکہ میں سیاحتی پٹی بنے گی جبکہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جلد عملی اقدامات شروع کئے جائیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں