عمران خان کے جلسے سے پہلے سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر میں سیاسی کشیدگی ختم کریں، چوہدری لطیف اکبر سے معزرت کر لینے سے ماحول بہتر ہو گا، سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی متحرک ہو گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی متحرک ہو گئے۔

 

 

 

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی بولے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو ہدایت کرتاہوں کہ وہ چوہدری لطیف اکبر کے گھر جاکر ان سے معذرت کریں ۔انکاکہنا تھاکہ 29 ستمبر کو امت مسلمہ کے قائد اور کشمیریوں کے سفیر چیئرمین تحریک انصاف جلسہ سے خطاب کرنے مظفرآباد آرہے ہیں اور اس دن مظفرآباد میں اپوزیشن کے احتجاجی مارچ کا کنٹرول لائن کی دوسری جانب کشمیر میں کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیراعظم کے الفاظ سے اپوزیشن کی جو دل آزاری ہوئی ہےمیں ان سے معافی مانگتا ہوں چوہدری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹیرین ہیں انھوں نے اپوزیشن سے بھی اپنے رویہ میں نرمی پیدا کرنے کی اپیل کی۔

 

 

 

 

سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو مشورہ دیا کہ وہ غلطیوں پر غلطیاں نہ کریں جس شہر میں جہاں عمران خان جلسہ کرنے آریے ہیں وہاں وزیراعظم نے ایک سیاسی کارکن کو ہٹاکر دوسرے کو لگادیا اپوزیشن لیڈرکی مخالفت مول لی خدا کا خوف کریں انھوں نے کہا کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور ہے حکومت پاکستان سے ٹکراو پیدا کرنے کی پالیسی ترک کی جائے سردار عبدالقیوم نیازنے اپنے ساڑھے آٹھ ماہ کے دور حکومت میں لوہار گلی ٹنل،ایکسپریس وے،کوٹلی اسٹیڈیم،کینسرہسپتال ادارہ امراض قلب اور صحت کے شعبہ کیلئے 1ارب چوالیس کروڑ فنڈز حاصل کیے،گندم کی خریداری کیلئے پالیسی بنائی 56 کروڑ روپے کا رمضان پیکج دیا چھ ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کا فیصلہ کیا ۔

 

 

 

 

لیکن موجودہ حکومت ڈلیورنہیں کرسکی انھوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کا امیداوار ہوں اور نہ ہی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد چاہتا ہوں میں اصلاح احوال چاہتا ہوں ٹکراو کی صورتحال سے باہر نکلنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں