آزاد کشمیر، معاون خصوصی اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا سینٹرل اور مظفر آباد پریس کلب کے انضمام کا خیر مقدم

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر نے سینٹرل پریس کلب اور مظفرآباد پریس کلب کے انضمام کا خیر مقدم کرتے ہوے دونوں پریس کلب کے مرکزی عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ دارالحکومت مظفرآباد کے جملہ صحافیوں کا ایک پیج پر آنا تحریکِ آزادی کشمیر،ازادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان صحافیوں کی فلاح و بہبود میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں بھی اشتہارات کی مد میں رقوم میں اضافہ کیا گیا،آزادکشمیر بھر کے پریس کلبوں کے لیے زمین کے حصول میں حکومت بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے جبکہ پریس فاؤنڈیشن کی گرانٹس میں بھی اضافی کیا گیا ہے تاکہ صحافیوں کے لیے مختلف مدات کی مد میں رقوم میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے سوشل میڈیا کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اس مد میں تین کروڑ روپے کی رقم مختص کی ہے تاکہ اس سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو سہولتیں فراہم کی جا سکیں

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پریس کلب اور مظفر آباد پریس کلب کے انضمام سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں معاونت حاصل ہوگی اس سے صحافیوں کو ایک مرکزی پلیٹ فارم مہیا ہو گیا ہے جو عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے سینٹرل پریس کلب کے صدر آفاق شاہ اور مظفرآباد پریس کلب کے صدر وسیم خان پروانہ سمیت تمام جملہ عہدیداروں کو مبارکباد دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close