آزاد کشمیر ،دلکش وادی کو ٹلہ کوعالمی سطح پر متعارف کرانے کیلئے کوٹلہ ٹورازم گالہ کا آغاز، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے پہٹکہ کے مقام پر سیاحتی گالہ کا افتتاح کیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی تاریخ اور سیاحتی اعتبار سے منفرد اور دلکش وادی کو ٹلہ کوملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کیلئے کوٹلہ ٹورازم گالہ کا آغاز ہوگیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے نصیرآباد پہٹکہ کے مقام پر سیاحتی گالہ اور ثقافتی نمائش کا افتتاح کیا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پہٹکہ نصیرآباد میں چارروزہ کوٹلہ ٹورازم گالہ اور ثقافتی نمائش کا افتتاح کیا


افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وادی کو ٹلہ میں سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے مختلف سیاحتی مقامات کی قدرتی خوبصورتی اور دلکشی کو متعارف کرانے کیلئے وسائل کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نصیرآباد پہٹکہ میں دریائے نیلم کے کناروں ایک کلومیٹر کی پٹی پر سیاحتی قیام گاہیں تعمیر کرنے اور واٹر سپورٹس کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر 6کروڑ قرض دینے اور 600 بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے افتتاحی تقریب سے پی ٹی آئی کے راہنما خورشید عباسی اور میرعتیق الرحمان نے خطاب کیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ثقافتی نمائش کے افتتاح کے موقع پر مختلف سٹالوں کا معائنہ علاقائی ثقافت اور کو اجاگر کرنے پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی

کوٹلہ ٹورازم گالہ میں پیراگلائیڈنگ،علاقائی کھیل،ہائکنگ ،واٹر سپورٹس،علاقائی موسیقی سمیت دیگر رنگارنگ شوپیش کرکے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو تفریح کے مواقعے فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close