مظفر آباد، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ کے خطاب کے موقع پر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیرخارجہ اجے شنکر کے خطاب کے موقع پر پاسبان حریت جموں کشمیر آزاد کشمیر کی اپیل پر مظفرآباد کے آزادی چوک میں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیری مظاہرین نے اپنے احتجاج کے ذریعے دنیا کی مذہب اقوام کو باور کرایا کہ مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں بھارت سامراجی ہتھکنڈوں اور دس لاکھ دہشتگرد فوجیوں کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ عوام کے سیاسی، مذہبی ، سماجی اور بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کررہا ہے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ضابطوں اور اصولوں کے منافی بھارت مقبوضہ ریاست پر گزشتہ پچھتر سالوں سے قابض ہے بلکہ 5 اگست 2019 سے اب تک بدترین فوجی محاصرے کے زریعے مقبوضہ ریاست کا تشخص، وحدت اور متنازعہ خصوصی حیثیت ختم کرچکا ہے

بھارتی وزیر خارجہ اجے شنکر اقوامِ متحدہ کے اکاونویں اجلاس سے خطاب کے زریعے جموں کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کو چھپانے اور مقبوضہ ریاست میں عوامی رائے کے برعکس استعماری اقدامات پر دنیا کو گمراہ کرنے، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور تشدد کو چھپانے کیلئے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کریگا۔

آزادی چوک مظفرآباد میں مظاہرین نے بھارت مخالف احتجاج کے ذریعے اقوام متحدہ سے ریاست کے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close