سابق رکن اسمبلی گلزار فاطمہ کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر سٹیٹ برانچ کی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان)سابق رکن اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی راہنما گلزار فاطمہ کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد جموں وکشمیر سٹیٹ برانچ کی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ گلزار فاطمہ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی سابق رکن اور آزاد کشمیر کے سینئر صحافی عارف بہار کی اہلیہ ہیں

راجہ شعیب حسین کو سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کے عہدے سے برطرف کر کے گلزار فاطمہ کو دوسری مرتبہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر برانچ کی سیکرٹری تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close