گریڈ 19 کے افسر کی تقرری مسترد، آزاد کشمیر حکومت نے گریڈ 21 کے افسر فیاض علی عباسی کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کا قلمدان سونپ دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان اختلافات کی خلیج بڑھ گئی حکومت آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان کی جانب سےگریڈ 19 کے افسرمظفرخان کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کے عہدے پر فائز کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے گریڈ 22 کے افسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کا چارج سونپ دیا ہے۔
حکومت آزاد کشمیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ساجد چوہان کی خدمات واپس لیکر گریڈ 19 کے افسر مظفرخان کوایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کے عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ قبول کرنے سے انکار دیا ہے

حکومت آزاد کشمیر نے گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی کو تاحکم ثانی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کا اضافی چارج سونپ دیا ہے حکومت پاکستان گریڈ 19 کے جونئیر افسر مظفر خان کو تعینات کرکے آزاد کشمیر کے گریڈ 20 گریڈ 21 اور گریڈ 22 کے سینئر ترین افسروں کو انکے ماتحت کرنے کی جو چال چلی تھی آزاد کشمیر حکومت نے اسے ناکام بنا دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close