آزاد کشمیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پشتینی، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے خصوصی سرٹیفیکیٹ تیار کر لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت نے شہریوں کوکمپیوٹرائزڈ پشتنی و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے فوری اجراء کیلئے بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پشتنی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا ۔ مظفرآباد میں منعقدہ خصوصی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل و سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی نے آزاد ریاست جموں وکشمیر کے باشندگان کو کمپیوٹرائز پشتنی اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فراہمی کو انقلابی قدم قرار دیا

ورکشاپ میں سیکرٹری اطلاعات وآ ٓئی ٹی مدحت شہزاد،ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی ڈاکٹر خالد رفیق، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ایڈیشنل کمشنر مظفرآبادطاہر ممتاز، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ سمیت مظفرآباد کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی نے کہاکہ ریاستی شہریت کے دستاویزات کی کمپیوٹرائزیشن عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی سمت حکومت کا نقلابی اقدام ہے۔مظفرآبادڈویژن کی ہرتحصیل میں پشتنی،ڈومیسائل و مستقل سکونتی سرٹیفکیٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کو اب سہولت مقامی اسسٹنٹ کمشنرزکے دفاتر میں دستیاب ہوگی اور انھیں سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے ضلعہ ہیڈکوارٹرکا سفرنہیں کرناپڑے گا۔سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ پشتنی و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کا تمام طریقہ کار کمپیوٹرائزکردیا گیا ہے تصاویر بھی کمپیوٹرکیمرہ سے حاصل کی جائیں گی اور بائیومیٹرک میشن کے ذریعہ پشتنی سرٹیفکیٹ پر اُنگلیوں کے نشان ثبت کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزیراعظم آزادکشمیرکے ویژن اور انکی ہدایت کے مطابق مظفرآبادڈویژن کے تینوں اضلاع اور ساتوں تحصیل/ سب ڈویژنز میں جدید کمپیوٹرز،بائیومیٹرک میشنز،کلرپرنٹرز اور کمپیوٹر/ ڈیجیٹل کیمرہ جات فراہم کیئے ہیں تاکہ عوام کو بنیادی دستاویزات ابتدائی انتظامی سطح سے بھی دستیاب ہوجائیں۔

ورکشاپ کے شرکا ء نے آزاد جموں وکشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور کمشنر آفس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ڈیجیٹلائز ڈ ڈومیسائل اور پشتنی سرٹیفکیٹ سافٹ ویئر ڈیمانسٹریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تیار کردہApplication کوسراہا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ٹی نے بتایا کہ پشتنی و ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کو ڈیجیٹل سافٹ وئیرتیار جلد تحصیلوں میں آغاز ہوگا۔ اس ڈیجیٹل سافٹ ویئر سے دور دراز کی تحصیلوں، سب ڈویژنزسے عوام کو سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے ڈسٹرکٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر نہیں آنا پڑے گا۔ ورکشاپ کے اختتام پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے آفیسران اور سٹاف میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close