مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب علاقوں میں لینڈ مائنز،کلسٹر بم اور کھلونا بموں کے پھٹنے ہونے والے جانی نقصانات کی روک تھام سے متعلق شعور اجاگر کرنے سے متعلق ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تربیتی ورکشاپ میں الیکٹرانک،پرنٹ سوشل اور ڈیجیٹل میٍڈیا سے منسلک عامل صحافیوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سینئر صحافیوں راجہ اعجاز،محمد عارف عرفی،امتیاز اعوان آصف رضا میر،امیرالدین مغل اور سجاد میر نے کنٹرول لائن پر کوریج کے دوران صحافیوں کو دشمن کی طرف سے آبادیوں میں پھینکے گئے کلسٹر بموں،کھلونا بموں اور لینڈ مائنز سے بچاو سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی دی ۔
پاک فوج سے ریٹائرڈ انسٹرکٹر اور سینئر صحافی راجہ اعجاز نے لینڈ مائنز اور کلسٹر بموں سے بچاو کے حوالے سے اپنے خصوصی لیکچر کے دوران کے دوران بتایا کہ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن کے دیگر سیکٹروں میں دشمن کی جانب سے پھینکے گئے کلسٹربموں اور کھلونا بموں کو ہاتھ میں اٹھانے کے بجائے فوری طور پولیس،انتظامیہ،پاک فوج کے حکام بم ڈسپوزل سکواڈ کو اطلاع دینی چاہیے
کنٹرول کے قریبی علاقوں میں کوریج کیلئے جانے والے صحافیوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے بالخصوص ایسے علاقوں میں جانے سے اجتناب کرنا چاہیے جہاں مائنز فیلڈ سے جانی نقصان کا اندیشہ انکا کہناتھا کہ گلیشئر،لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے میں مائنز علاقہ مکینوں کی موت کا باعث بن رہے ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں