سوشل میڈیا نیوز کے اعتبار سے بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے اس کی اہمیت کو سمجھ کر تین کروڑ فنڈز مختص کیے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات، چوہدری رفیق نیر

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئرنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نیوز کے اعتبار سے بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اس سوشل میڈیا کی اہمیت کو جانتے ہوے اس کے لئے علیحدہ سے تین کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایکٹیویٹس کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ہمیں ملکر سوشل میڈیا پر فیک نیوز کو روکنا ہو گا،آئے روز ہم سب کو فیک نیوز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر تصدیق ویڈیوزاورخبریں شیئر کرنے کا رجحان جہاں معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے وہاں خطرناک پہلو بھِی جنم لے رہے ہیں،موجودہ دور میں فیک نیوز کا رجحان بڑھنے لگا ہے، سوشل میڈیا صارفین اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے خبر کو تصدیق کیے بغیر آگے شیئر کر دیا جاتا ہے جس سے معاشرے میں کئی خطرناک پہلو جنم لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پرجھوٹی خبروں کی بھرمار ہے، سیاق وسباق سے ہٹ کر تصویریں اورویڈیوز اپ لوڈ کرنے کاسلسلہ جاری ہے،نہ کوئی تصدیق نہ قانون کا ڈر صرف مقبولیت اور فین بڑھانے کی دھن میں فیک نیوز شیئر کردی جاتی ہیں،آپ جتنی مرضی کوشش کرلیں فیک نیوز کا حصہ بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوءِی بھی خبر یا ویڈیو شیئر کرنے سے پہلے چھان بین ضرور کرلیں تاکہ بعد میں شرمندگی اورقانونی کارروائی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close