وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد، اپوزیشن نے قانون ساز اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

 

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے خلاف عدم اعتماد کی تیاریوں میں مصروف متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید اور کرنل ریٹائرڈ وقارنور نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔

 

 

 

 

 

ریکوزیشن میں آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سے اہم ایشوز کو زیر بحث لانے کیلئے اسمبلی کا اجلاس فوری طلب کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ سیکرٹری اسمبلی بشارت حسین نے ریکوزیشن وصول کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close