وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا ویژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں، معاون خصوصی اطلاعات چوہدری رفیق نیر

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ کابینہ نے عوام کی فلاح وبہبود کیلیے نہایت ہی اہم اقدامات کی منظوری دی ۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں ریاست کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات پر عمل پیرا ہیں ۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا ویژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

معاون خصوصی اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار ایک پروگرام میں کیا ۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اہم اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام انتخابی حلقہ جات میں 300 سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے ریاست کے طلباء کو بہت فائدہ ہو گا یہ تعلیمی شعبے میں ایک انقلاب ثابت ہو گا ، عوامی ضرورت کے پیش نظر 330 فرسٹ ایڈ پوسٹیں، 66 بی ایچ یوز، ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ، ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور الاونئسز میں اضافہ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ہارڈ ایریا الاوئنس، میڈیکل یونیورسٹی، کوٹلی اور باغ میں 02 ڈینٹل کالجز کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو باغ اور آر ایچ سی بلوچ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 4 تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے قیام اور ڈوڈیال میں کارڈیک یونٹ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ریاست کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی خوشحالی کی نوید ثابت ہونگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close