کشمیر براے فروخت نہیں آزاد کشمیر کے پہاڑ کسی کو ہتھیانے نہیں دینگے، راجہ فاروق حیدر کا باغ کے نواحی علاقے سوانج میلاک میں استقبالیے سے خطاب

باغ آزادکشمیر (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر براے فروخت نہیں آزادکشمیر کے پہاڑ کسی کو ہتھیانے نہیں دینگے ۔سیاحتی و صنعتی ترقی کے مخالف نہیں مگر یہاں کے وسائل عوام کی ملکیت ہیں اللہ رب العزت کی ذات پر پورا بھروسہ ہے ختم نبوت کے قانون کے صدقے نا کوئی سازش کامیاب ہوسکتی ہے نا ہی کوئی شکست دے سکتا ہے اللہ تعالی نے اپنی ذات کے علاوہ کسی کا خوف دل میں نہیں ڈالا

اس رب کی مہربانی لیڈر میرا نوازشریف مگر بندا میں اللہ کا ہوں میرا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اس کو بنانے میں خون پسینہ شامل ہے اس کو مزید مظبوط بنائیں گے افواہ بازی کرنے والے جماعت کو کمزور بنانا چاہتے ہیں ان سے نمٹنا جانتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے نواحی علاقے سوانج میلاک کے مقام پر اپنے اعزاز میں دیے گئے بڑے استقبالیہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب کی صدارت عفیر حسین شاہ صدر مسلم لیگ ن حلقہ شرقی باغ نے کی جبکہ اس سے سابق امیدوار اسمبلی اعجاز کٹھانہ محمد شفیق ماگرے پرویز چغتائی اکرام کاشر ملک آفتاب سبیل چغتائی پرویز ماگرے و دیگر نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے جب راجہ فاروق حیدر سوانج میلاک پہنچے تو سینکڑوں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا ڈھول کی تھاپ اور ترانوں پر کارکنوں نے پرجوش نعرے بازی کی ایک بڑے جلوس کی شکل میں راجہ فاروق حیدر کو جلسہ گاہ لایا گیا جہاں پہنچنے پر بھرپور نعرے بازی کی گئی مقررین نے کشمیر کے حوالے سے راجہ فاروق حیدر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جب منتخب حکومتوں کو ہٹا کر ادھر ادھر سے جوڑ کر حکومتیں بنائی جائیں گی تو پھر یہی صورتحال ہوگی جو اس وقت آزادکشمیر میں ہورہا ہے اس کو بنیاد بنا کر مجھے خدشہ ہے کہ یہاں کا سیٹ اپ ہی کلوز کر دیا جاے لوگ باتیں کررہے ہیں چالیس لاکھ آبادی ہے ایک لاکھ ملازم رکھے ہیں اور یہ تو ایک ڈی سی کنٹرول کرسکتا ہے ہم نے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑنا مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان ہزاروں سہولیات دے لیکن وہاں لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں لوگ عزت کے لیے جان دے دیتے ہیں اس لیے کہتا ہوں ہندوستان اور پاکستان کو کشمیر کے تناظر میں ایک طرح کسی صورت نہیں دیکھا جاسکتا نا ہی کشمیریوں کی نظر میں یہ ایک جیسے ہوسکتے ہیں ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دینا نا کسی کو ایسا کرنے دینگے پانچ اگست کے بعد کے حالات ہم سے اب بہت کچھ تقاضا کرتے ہیں دریں اثناء راجہ فاروق حیدر خان نے باغ شہر میں سابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردار گل زمان کی جانب سے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی رات گئے مورونی جگلڑی راہنما مسلم لیگ ن راجہ خورشید عالم کی رہائش گاہ پر گئے ان کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close