آزاد کشمیر، سیاحتی مقام پیر چناسی، وزیر سردار تنویر الیاس کی کمپنی کو زمین مبینہ اونے پونے داموں لیز کرنے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام پیر چناسی میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی کمپنی کو مبینہ طور پر زمین اونےپونے داموں لیز پر دینے کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔

مظفرآباد کی آزادی چوک میں مظاہرین نے لیز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا آزادی چوک مظفرآباد میں پیر چناسی اور اس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے الزام لگایا کہ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملکیتی ایک کمپنی کو پیر چناسی میں قیمتی اراضی اونے پونے داموں لیز پر دی گئی ہے ۔مظاہرین نے خبر دار کیا کہ حالات مزید کشیدہ ہونے اور ممکنہ جانی ومالی نقصانات کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت پرعائد ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close