وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت اہم اجلاس، 30 نومبر سے قبل بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات 30 نومبر سے قبل کرانے سے متعلق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطی اجلاس میں اہم فیصلے کیئےگئے۔اجلاس میں وزیر بلدیات و دیہی ترقی آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احسان خالد کیانی کی شرکت کی ۔وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نومبر کے دوسرے ہفتے میں شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھا گیامکتوب زیر غور سے لایا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کی جملہ ضرویات کے حوالہ سے تفصیلی غوروغوص کیا گیا/حکومت آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کو حتمی شیڈول کے لیے تاریخ سے آگاہ کرے گی اجلاس میں دیگر ، وزراء حکومت دیوان علی چغتائی، مشیر حکومت اکبر ابراہیم، چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ، ایڈیشنل چیف و دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close