ضلع جہلم ویلی، ہٹیاں بالا سٹی تھانہ کارکردگی کے اعتبار سے آزاد کشمیر بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا، آئی جی کی طرف سے شاباش اور تعریفی اسناد

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں ہٹیاں بالا کے مقام پر قائم سٹی تھانہ کارکردگی کے اعتبار سے آزاد کشمیر بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہٹیاں بالا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیکر حوصلہ افزائی کی۔

آزاد کشمیر بھر میں قائم 46 تھانوں میں سے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا اعلی کارکردگی میں پہلے نمبر پر آگیا آئی جی آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر شیخ کا ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی کو اعلی کارکردگی میں پہلے نمبر پر آنے تعریفی سرٹیفکیٹ سےنوازہ منگل کےروز انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر شیخ نے آزاد کشمیر بھر کے 46 تھانوں میں سے اعلی کارکردگی میں پہلے نمبر پر آنے والے ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی کی بھر پور طریقے سے حوصلہ افزائی اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان مسعود کشفی بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close