آزاد کشمیر، انسپکٹر جنرل پولیس امیر احمد شیخ کا پولیس کے ہر افسر اور جوان کو ایک ایک پودا لگانے کا حکم

مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں قدرتی ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاو کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس امیر احمد شیخ نے پولیس کے ہر افسر اور جوان کو ایک ایک پودا لگانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس لائن مظفرآباد میں سبزہ زار میں پودا لگا کر انسپکٹر جنرل پولیس امیر احمد شیخ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انسپکٹر جنرل آزاد کشمیر نے پولیس کے ہر افسر اور جوان کو کم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایت کی ۔انسپکٹر جنرل آزاد کشمیر پولیس امیر احمد شیخ نے سرکاری ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی ترقی میں درخت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔درخت ماحول کی بہتری اور سیلابوں سے بچاتے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول قدرتی حسن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر پولیس محکمہ جنگلات سے مل کر پورے آزادکشمیر میں مختلف مقامات پر پودے لگائے گی انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close