آزاد کشمیر، سینئر بیورو کریسی کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، کس کو کون سا منصب مل گیا؟

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی سینئر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں اور متعدد افسران کو نئئ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ( ایم اینڈ ڈی) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تہذیب النساء کو او ایس ڈی کر دیا گیا ہے اور مظہر فاروق جنجوعہ کو ڈائریکٹر جنرل ( ایم اینڈ ڈی) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد راشد حنیف ڈائریکٹر جنرل ٹورازم کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری فنانس، عبدالستار ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، بشیر احمد چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹر عشر و زکوٰۃ، کاشف نیاز ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سروسز اور چوہدری محمد رزاق ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس تعینات کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close