مظفرآباد، ایل پی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2496 سے بڑھا کر 3500 روپے کر دی گئی، انتظامیہ خاموش تماشائی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایل پی جی گیس کی مصنوعی قلت پیدا کر کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2496 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کر دی گئی۔ شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انتظامیہ بھی من مانیاں کرنے والے گیس ڈیلروں کے خلاف کارروائی نہ کرسکی۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں گیس ڈیلروں اور دکانداروں نے ایل پی جی گیس سلینڈروں کی پہلے مصنوعی قلت پیدا کی اور پھر من مانیاں کرتے ہوئے گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت 2496 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے فی سلینڈر مقرر کر کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی گیس ڈیلروں اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے چپ سادھ رکھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close