بیرون ملک مقیم کشمیری آگے بڑھ کر سر مایہ کاری کریں، حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی برطانیہ سے ممتاز کاروباری شخصیت راجہ سخاوت سے گفتگو

اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیریوں کے لیئے آزاد کشمیر میں سر مایہ کاری کے لیئے دروازے کھلے ہیں، دہائیوں سے وطن کی مٹی کو سونا بنانے کی تڑپ رکھنے والے بیرون ملک مقیم کشمیری آگے بڑھ کر سر مایہ کاری کریں،حکومت مکمل تحفظ فراہم کرے گی،آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے بزنس فرینڈلی نظام وضع کر رہے ہیں تاکہ انویسٹر فائلوں کے ازیت ناک نظام کی بھینٹ چڑھنے کی بجائے سہو لت کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز کاروباری شخصیت راجہ سخاوت سے ملاقات کے دوران کیا۔راجہ سخاوت نے وزیر اعظم سے آزاد کشمیر میں سر مایہ کاری کے سکوپ اور حکومتی پالیسیز سمیت جملہ امور پر طویل گفت و شنید کی،راجہ سخاوت نے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کیئے گئے حکومتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اپنے بزنس گروپ کی طرف سے آذاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا،جبکہ دیگر بزنس گروپس کو بھی آزاد کشمیر میں سر مایا کاری کروانے کی یقین دہانی کروائی۔وزیر اعظم نے راجہ سخاوت اور ان کے گروپ کی طرف سے آزاد کشمیر میں سر مایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور حکومتی سطح پر ہر طرح کی معاوت کی یقین دہانی کروائی،وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ آذاد کشمیر قدرت کا حسین شاہکار ہے جہاں ٹورازم،ہائیڈرل،زراعت،لائیو سٹاک،سی فوڈ سمیت کئی اہم شعبہ جات کو جدید طرز پر ڈھال کر عوام کے معیار زندگی کی بہتری کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے،حکومت تمام شعبہ جات کو سائنٹفک بنیادوں کا آگے لے کر چلنے کی خوا ہاں ہے،جس کے مستقبل قریب میں اہم نتائج سامنے آئیں گے۔

علاوہ ازیں وزیرا عظم آزادکشمیر سے وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان، صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان مینا خان آفریدی، صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر یوتھ ونگ و معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض اور سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ و چیئرمین پی ڈی اے سردار عامر جمیل،بیرسٹر شہزاد حیات اور حلقہ وسطی باغ کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیت سردار رفعت اللہ بیگ نے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم سے وزیر ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان ملاقات میں حکومتی و سیاسی امور سمیت متعلقہ محکمہ کے اہداف اور کارکردگی بارے گفت وشنیدہوئی۔وزیراعظم آزاد کشمیرسے صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان مینا خان آفریدی، معاون خصوصی ہمراہ وزیراعظم راجہ سبیل ریاض اور سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ و چیئرمین پی ڈی اے سردار عامر جمیل کی ملاقات میں آزاد کشمیر میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یوتھ ونگ رہنماؤں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close