مظفرآباد (آئی ہے اعوان)ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں وکشمیر خواجہ مقبول وار نے سابق وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفراقبال ممبر قانون ساز اسمبلی کے حق میں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی مخالفت کر دی۔ سیکرٹری قانون وانصاف کے نام ایک مکتوب میں ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وار نے یہ قانونی رائے دی ہے کہ ممبر اسمبلی ظفراقبال ملک کو عدالت العالیہ کے شریعت اپیلیٹ پینچ نے عمرقید کی سزا سنا رکھی ہے۔
سپریم کورٹ میں ظفراقبال ملک کی طرف سے سزا پرعملدرآمد کالعدم قرار دینے اور ضمانت کی درخواست پر 4 اکتوبر کو سماعت ہونی ہے۔ شریعت اپیلیٹ بینچ کی طرف سے سزایافتہ ممبر اسمبلی کے حق میں قانون کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں