آزاد کشمیر ہائیکورٹ رجسٹرار نے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے 41 لاکھ 12 ہزار 640 روپے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ اکاونٹ میں جمع کرا دیئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے رجسٹرار ہائیکورٹ نے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے 41 لاکھ 12 ہزار 640 روپے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈاکاونٹ میں جمع کروا دیئے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبان کی تنخواہوں سے پچاس پچاس ہزار روپے روپے متاثرین سیلاب کیلئے عطیہ دینے کااعلان کیا تھا چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے جج اور قاضی صاحبان جوڈیشل افسران اور اور ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کی منظوری دی تھی جس پر عملدرآمد کردیا گیا یے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close