کھیواڑہ وادی لیپہ، زمین پر گری بجلی تار نے نوجوان عدیل کی زندگی کا چراغ گل کر دیا، جھلسنے والا دوسرا نوجوان زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) محکمہ برقیات کی لاپرواہی، وادی لیپہ کے نواحی گاوں کھیواڑہ میں زمین پر گری۔ بجلی تار نے ایک نوجوان عدیل غنی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا دوسرا نوجوان عامر عزیز ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

وادی لیپہ کے گاؤں کھیواڑہ میں زمین پر گری بجلی کی تاروں نے دو نوجوانوں عامر عزیز اور عدیل غنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کرنٹ لگنے سے دونوں نوجوانوں بری طرح جھلس گئے جنہیں علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچایا جہاں عدیل غنی زخمیوں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرانوجوان عامر عزیز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق وادی کے گاوں کھیواڑہ میں زمین پر گری بجلی کی تاروں سے متعلق محکمہ برقیات کے عملے کو اطلاع دینے کے باوجود فوری طور پر بجلی بند نہیں گئی جس کے نتیجہ میں نوجوان عدیل غنی کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عامر عزیز زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہے علاقہ مکینوں نے حکومت آزاد کشمیر سے اس واقعہ کی فوری انکوائری کرانے کا مطالبہ کیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close