مظفرآباد (آئی اےاعوان) خیرات نہیں تحفہ ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مہاجر کالونی مظفرآباد کی پرنسپل،اساتذہ اور طالبات نے متاثرین سیلاب کیلئے تحائف بھیج کر قابل تقلید مثال قائم کردی۔
آزاد کشمیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات اور اساتذہ کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے فنڈز،اشیائے خوردونوش اور ملبوسات سمیت دیگر سامان عطیہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول مہاجر کالونی مظفرآباد کی پرنسپل فرحت یاسمین ،سکول کی اساتذہ اور طالبات نے متاثرین سیلاب کیلئے تحائف ریلیف کیمپ میں جمع کروا کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔
سکول کی گرلز گائیڈ ٹیچر ارجمند قریشی اور گرلز گائیڈز نے بڑے سیلقے سے پیک کیے گئے عطیات کےپیکٹ جمع کروا کرشہریوں اور مخیر حضرات کو ترغیب دی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی اس طریقے سے امداد کی جائے کہ کسی بھی متاثرہ شخص کی عزت نفس مجروح نہ ہو امدادی سامان کے پیکٹ اس طرح پیک کیے جائیں کہ متاثرین ان کو خیرات نہیںبلکہ خوبصورت اور قیمتی تحفہ کے طور پر وصول کریں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں