پی ٹی آئی کی میڈیا حکمتِ عملی، عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی میڈیا ٹیم بشمول گلگت کے وزیر اطلاعات، آزاد کشمیر کے معاون خصوصی کی شرکت

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صوبائی وزراء اطلاعات کا ایک اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ،سابق وفاقی وزراء شبلی فراز، چوہدری فواد حسین ،معاون خصوصی اطلاعات آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد رفیق نیر، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف علی سیف نے شرکت کی جبکہ مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،پارٹی کی پالیسیوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close