آزاد کشمیر، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈڈیال بار کے ممبر وقار الطاف ایڈووکیٹ کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کر دیا

ڈڈیال آزاد کشمیر (پی این آئی) آزاد کشمیر کی تحصیل ڈڈیال میں بہیمانہ قتل کی واردات، پولیس کی وردی میں ملبوس مبینہ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈڈیال بار کے ممبر وقار الطاف ایڈووکیٹ کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل بھی وقار الطاف ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ ھوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

آزادجموں و کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے میرپور سرکٹ بینچ اور میرپور کی تمام ماتحت عدالتوں میں وقار الطاف ایڈووکیٹ کے قتل کے سوگ میں ہفتہ کے روز آدھے دن کی چھٹی کی منظوری دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close