باغ دھڑے کے زمیندار نے اپنے باغات کے سیبوں سے تیار کردہ جام کی مارکیٹ میں سپلائی شروع کر دی، وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی طرف سے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان

باغ (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے ضلع کے علاقہ باغ دھڑے سے تعلق رکھنے والے زمیندار یاسین خان نے اپنے باغات کے سیبوں سے مقامی سطح پر جام تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کر نا شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے سردار تنویر الیاس نے زمیندار یاسین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان زمیندار محمد یاسین خان کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پھلوں،سبزیوں اور خوراک کے اعتبار سے خوکفیل کشمیر کے ویژن پر عملدرآمد کرنے والے کسانوں کی کاوشوں کو سہراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے زمیندار معاشی خود کفالت کے لیئے زراعت، باغات اور لائیو سٹاک پر توجہ دیں، حکومت زمیندار طبقے کی بھر پور معاونت اور سر پرستی کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں