حویلی کہوٹہ (آئی اے اعوان) ضلع حویلی میں ٹیلی ہیلتھ سینٹر اور لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سینٹرز سینٹرز کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال اور سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے خورشید آباد اور حویلی میں ٹیلی ہیلتھ سینٹر اور کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا ٹیلی ہیلتھ سینٹر کے قیام سے دوردراز علاقوں میں ڈاکٹر کی دستیابی کے حوالہ سے درپیش مسائل حل ہوں گے اور ڈاکٹر بذریعہ ویڈیو کال ہمہ وقت دستیاب ہوگا۔
لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر سسٹم انجینئر فیصل راٹھور نے معاون خصوصی اور سیکرٹری آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس وقت تک تحصیل حویلی کے 48مواضعات میں سے 20مواضعات کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن ہو چکی ہے بقیہ مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن کا کام تیزی سے کام جاری ہے جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر سے 260 افراد کو نقولات اور انتقالات جاری کیے جا چکے ہیں جس پر معاون خصوصی چوہدری محمد اقبال نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے عملہ اور محکمہ مال کے عملہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق،ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی،ایس پی حویلی سلطان اعوان،ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان پیرزادہ اورتحصیلدار صداقت راٹھور بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی آئی ٹی چوہدری محمد اقبال نے کہاکہ آزادکشمیر میں ٹیلی ہیلتھ سسٹم، لینڈ ریکارڈ، سٹیٹ سبجیکٹ اورذکوۃ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں۔ہمارا فوکس کے کہ آئی ٹی کے ذریعے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے پوری سپورٹ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ہیلتھ سینٹر کے قیام سے حویلی اور اس سے ملحقہ دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی کا مسئلہ حل ہوگا، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی اور نظام شفاف ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں