آزاد کشمیر میں زکوۃ کی وصولی، تقسم کے نظام میں بہتری لانے مستحقین زکوٰۃ کو معاشی اعتبار سے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، صدر آزاد کشمیر کی زکوٰۃ کونسل کے وفد سے گفتگو

مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر میں زکوۃ کی وصولی اور تقسم کے نظام میں بہتری لانے مستحقین زکوٰة کو معاشی اعتبار سے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

ایوان صدر مظفرآباد میں چیئرمین زکواة کونسل چوہدری محمد صدیق کی سربراہی میں وفد سےگفتگو کرتےہوئےکہا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ زکوٰۃ ارکان اسلام کا ایک اہم رکن ہے اور زکوٰۃ مخیر لوگوں سے لے کر غریب غرباء اور مستحق لوگوں کو دی جاتی ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اپنی اپنی جگہ معاشی اعتبار سے ایک بہتر زندگی سے مستفید ہوسکیں۔ آزادکشمیر میں محکمہ زکوٰۃ اس امر کو یقینی بنائے کہ زکوٰۃ مستحقین تک صحیح معنوں میں پہنچتی رہے تاکہ معاشرے کا غریب طبقہ بھی ایک بہتر زندگی گزار سکے۔ اس موقع پر ملاقات میں سردار اسد عبداللہ چیئرمین زکوٰۃ و عشر سدھنوتی، سردار نشاط اکبر چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی راولاکوٹ پونچھ، چوہدری محمد حنیف چیئرمین زکوٰۃ و عشر جہلم ویلی، محمد وسیم مصطفائی ایڈووکیٹ چیئرمین زکوٰۃ کونسل ضلع کوٹلی، میر عدیل احمد چیئرمین زکوٰۃ کونسل ضلع مظفرآباداور اشفاق پیرزادہ چیئرمین زکوٰۃ کونسل ضلع نیلم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہاکہ محکمہ زکوٰۃ آزادکشمیر عام لوگوں اور مستحقین تک زکوٰۃ کا حصول بہتر انداز میں ممکن بنائیں تاکہ معاشرے کے غرباء اور مساکین بھی معاشرے میں بہتر انداز میں زندگی بسر کر سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close