باغ، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو سید خالد گردیزی نے یوم دفاع کے موقع پر تلوار کے طور پر پیش کی

باغ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر اور تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کو سید خالد گردیزی اور سید طارق گردیزی نے یوم دفاع کے موقع پر شہید اول سید خادم حسین شہید کی برسی کی تقریب میں تلوار کے طور پر پیش کردی۔تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی شہید اول سید خادم حسین شہید کی برسی کا انعقاد ہوا

جس میں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سلطنت مغلیہ کی اسلام کیلیے خدمات اور سادات کے ساتھ عقیدت کے تاریخی پس منظر کی یادآوری کے لیے مغل خاندان کے چشم و چراغ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خدمت میں سادات خاندان کی طرف سے وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری سید خالد گردیزی اور شہید اول کے پوتے پاسپورٹ آفیسر سید طارق گردیزی تلوار کا یادگار تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر سید خالد امیر گردیزی ایڈووکیٹ اورسابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close