اسلام آباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ضلع باغ کے عوام کے محرومیوں کو دور کرنے تعلیم کے فروغ اور بنیادی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تاریخی پیکج دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں. وزیراعظم کے ترجمان توصیف عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم سردار تنوی نے گزشتہ روز باغ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے سے تاریخ ساز خطاب کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی اس جلسہ میں بھمبر سے تاؤ بٹ تک آزادکشمیر کے عوام نے وزیراعظم کے وژن کو خوب سراہا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس حقیقی معنوں میں کشمیریوں کی امنگوں کے ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔وزیراعظم ریاست کے عوام کے مسائل حل کرنے اور عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں۔ باغ کے تاریخی پیکیج سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان وزیراعظم توصیف عباسی نے کہا کہ وذیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے دھیرکوٹ استقبالیہ میں حلقہ غربی باغ کے عوام کے لیے جو اہم اعلانات کیے اس میں سر فہرست چورہ گلی پیر خانہ شکر پڑیاں روڈ،چھپڑیاں گھوڑی کیر روڈ، رنگلہ روڈ ری کنڈیشنگ، دھیرکوٹ شہر کے لیے خصوصی پیکچ، دھیرکوٹ بازار کے لیے فائر برگیڈ گاڑی،سیکورٹی کیمرے اور کچرے کے لیے گاڑی،15 تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور 8 سکولوں کی نئی بلڈنگ کی منظوری، دھیرکوٹ کالج کی بلڈنگ، سب ڈویژن برقیات رنگلہ، راجہ آصف علی خان روڈ، بشارت شہید روڈ اور دھیرکوٹ ہسپتال کے اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے سمیت دھیرکوٹ تھانہ کے لیے ایک عدد گاڑی کی فراہمی شامل ہے۔
باغ میں کیڈٹ کالج اور دو تحصیلیں بنانے کا اعلان وزیر اعظم کا عوام دوستی کا ثبوت ہے ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہالہ سے دھیرکوٹ اور باغ تک جگہ جگہ عوام نے وزیر اعظم کا تاریخی استقبال کیا۔
ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کل باغ دھیرکوٹ استقبالیہ میں مجھ سمیت غربی باغ کی قیادت کو جوعزت اور وقار دیا اس پر میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مشکور ہوں۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عوام دوست اور درد دل رکھنے والی شخصیت اور کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں