مظفرآباد (آئی اے اعوان) کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد نے پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ کیا سیکرٹری اطلاعات وانفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس نے محکمہ اطلاعات کے شعبہ نیوز، الیکٹرانک میڈیا،ایڈورٹائزنگ سیکشن و دیگر شعبہ جات اور محکمہ کی کارکردگی اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پرانفارمیشن آفیسر راجہ محمد سہیل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ عبدالباسط خان اور ایڈورٹائزنگ آفیسرسردار شمیم انجم نے وفد کو اپنے اپنے شعبہ جات بارے بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیے۔
سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کو ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس نے محکمہ اطلاعات کے شعبہ نیوز، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا سیکشن، میڈیا ہال، ڈیجیٹل سٹوڈیو، الیکٹرانک میڈیا سیکشن کا معائنہ کروایا۔ بریفنگ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر انسٹرکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد عرفان خان نے کہاکہ اطلاعات کے شعبہ کی ترقی موجودہ دور میں انتہائی اہم ضرورت ہے،
محکمہ اطلاعات ریاست کا چہرہ ہے اور دنیا تک اپنا موقف ہم صرف میڈیا کے ذریعے ہی پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کے افسران جنہوں نے محکمہ کی بہتری کے لیے کام کیا سب کو مبارکباد دیتا ہوں ان کی محنت سے آج یہ ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ پی آئی ڈی کمپلیکس کی یہ عمارت اور جدید ڈیجیٹل سٹوڈیو کی تیاری ترقی کی جانب بہترین قدم ہے۔ محکمہ اطلاعات کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے محکمہ کوجدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس آمد پر ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، آفیسران اطلاعات مقصود احمد میر، راجہ محمد سہیل خان، راجہ عبدالباسط اور شمیم انجم ودیگر نے استقبال کیا ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس کو ڈائریکٹر کیم طارق محمود بٹ اور سینئر انسٹرکٹربریگیڈئر(ر) محمد عرفان خان نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے وفد کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں