آزاد کشمیر بھر میں متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے لگائے کے امدادی کیمپوں میں سامان اور نقد رقم جمع کرنے کا سلسلہ جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر بھر میں متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے لگائے کے امدادی کیمپوں میں سامان اور نقد رقم جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے جہلم ویلی گڑھی دوپٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے متاثرین سیلاب کیلئے جمع کیے امدادی سامان کی مزید کھیپ پاک فوج کے حوالے کردی گئی

صدر ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سید صغیر حسن بخاری نے اپنی ٹیم کے ھمراہ آج متاثرین سیلاب کے لئے مزید سامان پاک آرمی کیمپ میں جمح کر دیا 29 اگست کو جمع ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر سید صغیر بخاری نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے تعاون کرنے پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید تعاون کی اپیل کی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close