جب تک آزاد کشمیر کے عوام کا حق قائم ہے، بااختیار آزاد خطہ موجود ہے تو مسئلہ کشمیر کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، راجہ محمد فاروق حیدرکا استقبالیہ سے خطاب

باغ (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جب تک آزاد کشمیر کے عوام کا حق قائم ہے، بااختیار آزاد خطہ موجود ہے تو مسئلہ کشمیر کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، ہماری زندگی میں نہ کوئی تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر سکتا ہے اور نہ ہی ریاست جموں وکشمیر کو تقسیم کر سکتا ہے۔6 ستمبر کو بہادر افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاکر ایک نئی تاریخ رقم کی شہداء اور غازیوں کی قربانیاں کے باعث آج ملک قائم ہے آزاد کشمیر کے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اخلاق کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، پاکستان کو کبھی ہندوستان کے برابر کھڑا نہ کیا کریں،

یہ بڑی زیادتی ہے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر باغ آزاد کشمیر میں نعمان پورہ کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ریاست پاکستان سے نہیں، ریاست پاکستان کا مظلب بائیس کروڑ پاکستانی عوام ہیں، جو 75 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور انہوں نے کسی پاکستانی حکمر انوں کو کشمیر پر سودا نہیں کرنے دیا، پرویز مشرف کا چار نکاتی فارمولا بھی دفن کر دیا مسلم لیگ ن باغ کے رہنماؤں راجہ خورشید عالم، سابق ایڈمنسٹریٹر ملک آفتاب احمد، سردار پرویز خان اور کارکنان کی ایک بڑی تعدا نے ان کا استقبال کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان سیاسی اور معاشی مشکلات کا شکار ہے، ہمہ گیر سیاسی قیادت ملک میں موجود نہیں، معشیت کی رہی سہی کسر سیلاب نے نکال دی ہے، ہمیں مل کر پاکستان کو ان مشکلات سے نکالنا ہے، ہمیں پاکستانی عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا اہم دن ہے جب ہماری مسلح افواج نے ہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا تھا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری جماعت ہے، قائد اورلیڈر صرف نوازشریف ہیں باقی ہم سب کارکن ہیں کسی نے اگر میرے بارے میں کوئی نامناسب بات کی ہے تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں جو ہوں وہ ہوں، ہم سب نے مل کر جماعت کو مظبوط اور مستحکم بنانا ہے اس کے لیے تمام کارکنان کو بھرپور کام کرنا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں