چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر بھرمیں یوم دفاع پاکستان، کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر بھرمیں یوم دفاع پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ پاکستان کی سلامتی،کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

آزادی چوک مظفرآباد میں منقسم کشمیری خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات نے ریلی نکال کر کشمیریوں کے اہل پاکستان سے لازوال رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا

آزادی چوک مظفرآباد پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچموں اٹھا کرریلی میں شریک بچوں اور شہریوں نے 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے شہداء اور غازیوں کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کشمیری دفاعی،سیاسی اور معاشی اعتبار سے مستحکم پاکستان کو اپنی آزادی اور حق خودارادیت کا ضامن سمجھتے پاکستان کے قیام ،دفاع،ترقی اور سلامتی کے لئے کشمیری اپنی جانوں اور مال کی قربانیاں دے رہے ہیں سیمینار سے ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن راجہ سجاد،عزیرغزالی مشتاق الاسلام شوکت جاوید میر بلال احمدفاروقی،ڈاکٹر محمد منظور اور فیصل فاروق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا مقررین نے 6 ستمبر 1965 کے شہداء اور غازیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کی بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منانے اور شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close