6 ستمبر کے شہداء اور غازیوں کے نام، پاکستان اور آزاد کشمیر کی کوہ پیماہ ٹیم نے چناسی، ناگا ٹاپ سر کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا،

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان اور آزاد کشمیر کی دس رکنی کوہ پیماہ ٹیم نے یوم دفاع کے موقع چناسی اور ناگا ٹاپ سر کر کے مظفر آباد آزاد کشمیر میں ایک منفرد ریکارڈ قائم کر کے 6 ستمبر 1965 کے شہداء اور غازیوں کے نام کر دیا۔

پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے دس کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم نے اپنے مشن کا آغاز 4 ستمبر کو مظفر آباد سےکیا تقریبا 25 کلو میٹر کا سفر 8 گھنٹوں میں پیدل طے کر کے پیر چناسی ٹاپ پر پہلا پڑاو ڈالا ۔ پیر چناسی ٹاپ پر رات گزارنے کے بعد 5 ستمبر صبح 10بجے ناگا ٹاپ کی طرف اپنے سفر کا آغاز کیا اور دن تین بجے انھوں نے ناگا ٹاپ سرکیا۔ ٹیم نے ناگا ٹاپ پر پاکستان،آزاد کشمیر کے پرچم اور پاک آرمی کا جھنڈا لہرا یا۔ٹیم نے اس منفرد ریکارڈ کو پاکستان آزاد کشمیر،پاک فوج اور کشمیر کے شہداء کے نام کیا۔

یہ ریکارڈ بنانے میں سپورٹس کلب مظفر آباد، سول انتظامیہ، پریس کلب، سوشل اور الیکٹرانک میڈیاکا تعاون حاصل تھا۔ ریکارڈ بنانے والوں میں میاں چنوں سے محمد بلال،ملتان سے ثاقب الرحمان، محمد فیصل، سوات سے محمد رحیم، عبدالستار خان، علی شاہ زیب،کراچی سے عمارہ خان،جہلم سے اسداللہ طارق، مظفرآباد سے سید علی نقوی، داللہ طارق، پیرچناسی سے محمد رضوان علی شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close