باغ (آئی این پی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے فنڈز نہ دیئے تو پارلیمنٹ کے باہر پوری کابینہ سمیت احتجاجی دھرنا دیں گے جو آزاد کشمیر کا حق ہے اسے ہر صورت لیں گے اور وفاق سے اپنا حق لے کر آئیں گے، ہم کوئی اضافی فنڈز نہیں مانگتے جو ہمارا حق ہے اسے لینا ہمیں آتا ہے ، عمران خان آزاد کشمیر میں جہاں چاہے گا وہاں پر لاہور سے بڑا جلسہ کریں گے پونچھ کی دھرتی نے ایسے بیٹوں کو جنم دیا جنہوں نے دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،
تحریک آزادی ہو یا دفاع پاکستان یہاں کے بیٹوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں مگر جھک نہیں سکتے۔ہم گردنیں کٹوانے والے ہیں قبروں پہ قطبے لگوانے والے نہیں پونچھ میں ایسے مایہ ناز مجاہد پیدا کیے جو دنیا کے لیے مثال ہیں۔باغ والوں کو کہا تھا باغ والو جلسہ اچھا کریں باقی کام میں کرونگا آج باغ والوں نے تاریخی جلسہ کر کے دل جیت لیا ہے جس والہانہ انداز اور گرم جوشی سے میرا استقبال کیا اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔سردار میر اکبر خان امتیاز نسیم طاہر اقبال خان افتخار رشید سردار منظور ایڈووکیٹ سمیت تمام لوگوں نے جس مشقت سے کام کیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں ۔ راجہ نثار احمد شائق کو ہماری صف میں شامل ہونے پہ خوش آمدید کہتا ہوں انکی آمد سے ہماری صفوں میں مزید مضبوطی ہو گی میں اقربا پروری پر یقین نہیں رکھتا ریاست کے جس کونے سے بھی میرے پاس کوئی آتا ہے اسے مایوس نہیں کرتا کیوں کہ پوری ریاست کی عوام میری عوام ہے اور انکے مسائل میرے مسائل ہیں اور انہیں حل کرنا میری زمہ داری ہے ہمیشہ ڈرتا ہوں کسی سے کوئی زیادتی نہ ہو غیر دانستہ کچھ ہو جاے تو اللہ پاک سے معافی مانگتا ہوں۔ میں اعلانات پر یقین نہیں رکھتا الیکشن میں جو بھی وعدے کیے انہیں ہر صورت پورا کرونگا، ٹوٹی کھمبے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا یہ عوام کا وہ حق جو انہیں بغیر مانگے ملنا چاہیئے میں نے الیکشن میں ٹورازم روزگار آئی ٹی پارک کے اعلانات کیے جن پر آج بھی قائم ہوں ۔ باغ میں رہنے والا ہر وہ قبیلہ مبارکباد کا مستحق ہے جنہوں نے مجھے منتخب کر کے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے حقوق کا محافظ مجھے منتخب کیا باغ والوں نے الیکشن میں اپنا حق ادا کر دیا اب انکے حقوق کا تحفظ میں کرونگا ۔
عمران خان کو اب دنیا بھی عالمی لیڈر مانتی ہے جس کا ثبوت ہے کہ انہیں رہنمائوں کی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے عمران خان پر اوور سیز اعتماد کرتے ہیں دنیا انہیں ایماندار مانتی ہے اسی بنیاد پر وہ جب بھی باہر نکلتے ہیں دنیا امڈ آتی ہے۔ایل او سی کے پار کشمیریوں پر ظلم و ستم بند ہونا چاہیے ہمارے جو بہن بھائی آج بھی تحریک آزادی کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ہاڑی گہل کی عمارتیں تعمیر کرنے، ہاڑی گہل پولیس چوکی کو تھانے کا درجہ دیکر ڈی ایس پی تعینات کرنے ،ریڑھ کو مکمل لوازمات کیساتھ سب ڈویژن بنانے بیر پانی کو سبڈویژن بنانے ملوٹ اور جنوبی باغ کو نیابت کا درجہ دینے باغ کے لیے ملٹری کیڈٹ کالج دینے آرمی پبلک سکول بنانے مظفر آباد یونیورسٹی کا کیمپس باغ میں قائم کرنے وٹرنری کالج باغ بنانے ایک ماہ میں سی ایم ایچ یا ٹیچنگ ہسپتال کی منظوری باغ والوں کو ایک ارب کا بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ضلع باغ میں دفاع پاکستان کنونشن و استقبالیہ جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کا باغ پہنچنے پر قفید المثال استقبال کیا گیا بگی پر بیٹھا کر وزیر اعظم کو پنڈال لایا گیا جہاں پر کارکنان نے فلک شگاف نعروں سے انکا استقبال کیا ۔ جلسہ عام سے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان سردار طاہر اقبال خان سردار افتخار رشید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ باغ کی عوام نے جس طرح آج وزیر اعظم کا استقبال کیا اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں آج وزیر اعظم باغ والوں کی تمام توقعات پوری کریں گے ۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں تحریک آزادی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے ۔ زلزلہ میں پاکستان کے بھائیوں نے جسطرح ہماری مدد کی آج ہمارا فرض ہے ہم بھی انکے ساتھ کھڑے ہوں کشمیر کے لوگو پاکستان کے بہن بھائیوں کی اسی طرح مدد کرنا جیسے انہوں نے کی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں