آزاد کشمیر، حکومت عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی، معاون خصوصی برائے اطلاعات چودھری رفیق نیئر کا تقریب سے خطاب

کھوئی رٹہ (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ماحولیات اور سمال انڈسٹریز چودھری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے انفرسٹرکچر کو بہتر بنا کر لوگوں کو رسل و رسائل میں آسانی فراہم کریں گے بیوروکریسی عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے،لوگوں کو چاہیے کہ وہ وہ کاروبار کی طرف بڑھیں اور روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ اپنے خاندان کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرسکیں اور لوگوں کے بھی کام آئیں۔

معاون خصوصی اطلاعات ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر نے ان خیالات کا اظہار سوہانہ میں ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔تقریب کی صدارت چیئرمین محمد اسلم نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عبدالقیوم صابر ایڈوکیٹ،چئیرمین رفیق بجاڑ،محمد سعیدانجم،عبدلعزیز خاکسار،چوھدری ریاض راھی، معروف ساگر،چیئرمین رشید عبدلجبار،جاوید لطیف،محمد اشفاق،شبیر جان،حاجی جمیل موجود تھے۔ اس سے پہلے جب معاون خصوصی اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر سوہانہ میں تقریب میں پہنچے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔معاون خصوصی اطلاعات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ اپنے لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہوں ہو ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کا یہ ویژن ہے ہے کہ لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ ان کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بیوروکریسی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں میں اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں عام آدمی کی بہتری کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے لیے پالیسی مرتب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریز کے ذریعے لوگوں کو چھوٹے پیمانے پر قرضے دیں گے تاکہ وہ وہ نہ صرف یہ کہ اپنے خاندان کی خوشحالی بلکہ دوسروں خاندانوں کے روزگار کے لئے بھی کام کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کی طرف آنا چاہیے یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو لوگوں کو کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرتا ہے اور اس سے غربت کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں